انورٹر سائزنگ کیسے ہوتی ہے
مسلسل گنجائش: لوڈ ضرب 1.3 — تیس فیصد اضافی گنجائش انورٹر کو ٹھنڈا اور پائیدار رکھتی ہے۔ سرج: موٹر والا لوڈ تین گنا اور باقی ایک گنا جمع ہوتا ہے؛ انورٹر کی سرج ریٹنگ یہ عدد سنبھالے ورنہ اے سی چلتے ہی انورٹر ٹرپ کرے گا۔
پینلز سے بھی مطابقت
اگر پینل سات کلوواٹ ہیں تو اس سے چھوٹا انورٹر دوپہر کی پیداوار کاٹ دے گا۔ لوڈ کی ضرورت اور سسٹم سائز — دونوں میں سے جو بڑا ہو، اسی پر انورٹر رکھیں۔
انورٹر لوڈ سے بڑا کیوں ہونا چاہیے؟
دو وجوہات: مسلسل چلنے کے لیے پچیس تا تیس فیصد گنجائش تاکہ وہ اپنی حد پر نہ چلے، اور اسٹارٹ اپ سرج — موٹر اور کمپریسر چلتے وقت لمحے بھر کے لیے دو تین گنا طاقت کھینچتے ہیں۔
ہائبرڈ، آن گریڈ یا آف گریڈ — کون سا لوں؟
گریڈ موجود اور لوڈشیڈنگ میں بیک اپ چاہیے: ہائبرڈ۔ گریڈ موجود، بیک اپ نہیں چاہیے: آن گریڈ (سستا مگر لوڈشیڈنگ میں بند)۔ گریڈ سرے سے نہیں: آف گریڈ مع بیٹری۔
کیا انورٹر پینلز کے برابر بھی ہونا چاہیے؟
جی ہاں — انورٹر کم از کم سسٹم کے کلوواٹ جتنا ہو، ورنہ دوپہر کی پیداوار ضائع ہوگی۔